Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کے لیے سازش رچائی گئی، اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد بانی چیئرمین اور پارٹی کے خلاف غیر معمولی کارروائیاں کی گئیں، اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں بھی ہماری حکومتیں ختم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ہدایت دیں تو وہ صوبائی اسمبلی بھی تحلیل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی بھی تبدیلی 24 گھنٹوں میں ممکن ہے، بس قیادت کا فیصلہ درکار ہے۔

ٹیگز: