Wed, September 16, 2026

نیب کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے پر غور

نیب کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے پر غور

پشاور:نیب خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 40 ارب روپے کے مبینہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں طلب کیا، تاہم وہ آج پیش نہ ہوئے۔ نیب ذرائع کے مطابق، سواتی پر 30 کروڑ روپے کی رقم منتقلی کا الزام ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے مہلت مانگی، کہا ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، مگر نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔ عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جلد جاری کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: