Wed, September 16, 2026

شہباز شریف کا آبادی میں توازن کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور، صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت

شہباز شریف کا آبادی میں توازن کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور، صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بہبودِ آبادی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد طلب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہبودِ آبادی کے اقدامات کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، جبکہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہبودِ آبادی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ٹیگز: