Wed, September 16, 2026

 پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے

 پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

 ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
 پٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔

ٹیگز: