Wed, September 16, 2026

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والے حالیہ اضافے اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔    فی تولہ اضافہ: قیمت میں 3,000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کی قیمت اب 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔قیمت 2,572 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے بعد 5,138 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں میں سونے کی خریداری کا رجحان برقرار ہے، جسے "محفوظ سرمایہ کاری" (Safe Haven) تصور کیا جاتا ہے۔ اسی عالمی لہر کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ٹیگز: