کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 7700 روپے مہنگا ہو کر 480,962 روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6602 روپے بڑھ کر 412,347 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد 4586 ڈالر ہو گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر، ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، جو ملکی معیشت اور صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔