Wed, September 16, 2026

آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب کا نقارہ بج گیا: 10 مارچ سے 5G سروسز کے آغاز کا اعلان

آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب کا نقارہ بج گیا: 10 مارچ سے 5G سروسز کے آغاز کا اعلان

مظفر آباد : حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے ریاست کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 10 مارچ سے 5G انٹرنیٹ سروسز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے اس سنگ میل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی محض ایک سہولت نہیں بلکہ ریاست کی مجموعی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق، 5G ٹیکنالوجی کے آنے سے درج ذیل شعبوں میں انقلاب برپا ہوگا۔دور دراز علاقوں میں 'ای-تعلیم' اور 'ای-ہیلتھ' کے ذریعے ماہر اساتذہ اور ڈاکٹروں تک رسائی ممکن ہوگی۔ سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔
 نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ اور آئی ٹی سیکٹر میں روزگار کے نئے افق کھلیں گے۔حکومتی موقف کے مطابق، ڈیجیٹل ترقی کے ثمرات صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہیں گے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  "ہماری ترجیح ریاست کے ہر شہر اور ہر گاؤں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے تاکہ آزاد کشمیر کا ہر شہری ڈیجیٹل ترقی کے اس سفر میں برابر کا شریک بن سکے۔

ٹیگز: