Wed, September 16, 2026

پی آئی اے کی نجکاری معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعظم

پی آئی اے کی نجکاری معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے کامیاب بڈنگ کے انعقاد کو معیشت کی بہتری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت قوم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، اور پی آئی اے کی نجکاری اسی وعدے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولی کا عمل شفاف اور کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ریاستی اداروں کی نجکاری سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر متعلقہ اداروں اور حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: