Wed, September 16, 2026

ڈیجیٹل والٹ معیشت کی شفافیت کی جانب مثبت قدم ہے، وزیراعظم

ڈیجیٹل والٹ معیشت کی شفافیت کی جانب مثبت قدم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو کیش لیس اکانومی کی طرف لے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جو نہ صرف بدعنوانی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مددگار بنے گا۔

اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹس اور مفت موبائل سمز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کی بدولت رقوم کی تقسیم زیادہ شفاف اور تیز تر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت رمضان المبارک کے دوران پہلی بار رقوم ڈیجیٹل طریقے سے مستحقین تک پہنچائی گئیں، جو ایک انقلابی قدم ہے۔

وزیراعظم نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، سیکریٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کامیاب پیش رفت پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق ہے، جس سے لاکھوں خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے کروڑوں خواتین کو سماجی و معاشی خودمختاری دی گئی ہے اور ڈیجیٹل والٹ سسٹم سے شفافیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔