Wed, September 16, 2026

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے حصص خرید لیے

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے حصص خرید لیے

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل ہو گیا، اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔

نجکاری کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب جبکہ ایئر بلیو نے 26.5 ارب روپے کی بولی دی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی لگائی۔ دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25 ارب اور عارف حبیب نے 121 ارب روپے کی بولی دی، جس کے بعد حتمی بولی 135 ارب روپے پر فائنل ہوئی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور حکومت کا مقصد پی آئی اے کو مضبوط بنانا ہے۔ حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ایئرلائن کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

ٹیگز: