لاہور:لاہور میں منکی پاکس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں متاثرہ افراد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
صحت کے حکام کے مطابق 3 سالہ ارحم اور 27 سالہ فیروزہ طیب میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مکمل طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک علامات کی صورت میں فوراً طبی مشورہ حاصل کریں۔