Wed, September 16, 2026

غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی، شہباز شریف

غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو تو حکومت بات چیت کے لیے پوری طرح آمادہ ہے، مگر غیر قانونی مطالبات یا بلیک میلنگ کے تحت کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔

کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پہلے بھی قومی اسمبلی میں واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر بات چیت آگے بڑھائی جا سکتی ہے، اور پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اس عمل کے لیے حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی محنت کی ہے، اور آج پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا آغاز ہو رہا ہے۔

آخر میں، وزیراعظم نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

ٹیگز: