Wed, September 16, 2026

9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی گئی

9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی گئی

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع بھی کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کی اور حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو یا تو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی یا پھر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا کہا۔ چونکہ عمران خان پیش نہیں ہو سکے، اس لیے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے اور عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طرف سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، قتل کی کوشش، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جب کہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدیں جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگز: