Wed, September 16, 2026

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، نالہ لئی بپھر گیا

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، نالہ لئی بپھر گیا

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واسا اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

شدید بارش کے بعد کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوئی، جبکہ گوالمنڈی میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا۔ واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا پانی سڑکوں اور انڈرپاسز میں جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیدپور ویلیج میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں سب سے زیادہ رہی۔

انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی جانب سے شہریوں کو نالوں کے قریب جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نالہ لئی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

ٹیگز: