راولپنڈی : پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی گھناؤنی سازشیں ایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار ہو گئیں۔ بھارتی دہشت گردی کا سب سے بڑا مہرہ کلبھوشن یادو خود پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کر چکا ہے۔
بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کو بھاری فنڈنگ کے ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیے گئے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی بلوچستان سے متعلق دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ "را" کی سرگرمیاں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔