Wed, September 16, 2026

یورپی یونین کا بڑا ایکشن: ایپل اور میٹا پر کڑا وار

یورپی یونین کا بڑا ایکشن: ایپل اور میٹا پر کڑا وار

برسلز : یورپی یونین نے امریکی ٹیکنالوجی کی دو بڑی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی پر کروڑوں ڈالرز کے جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی یورپی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کے تحت کی گئی، جو ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا قانون ہے۔

ایپل پر الزام ہے کہ اس نے ایپ ڈویلپرز کو اپنے ایپ اسٹور سے باہر صارفین کو کم قیمت سودوں کی پیشکش کرنے سے روکا، جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔
دوسری جانب میٹا کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال اور یورپی پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی۔
یورپی اینٹی ٹرسٹ کمشنر نے کہا ہے کہ یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ یورپی یونین قانون کی خلاف ورزی پر سخت مگر منصفانہ مؤقف اپناتی ہے، اور بڑی کمپنیوں کو بھی احتساب سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ٹیکنالوجی کی دیگر بڑی کمپنیوں کے لیے بھی واضح پیغام گیا ہے کہ یورپی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ٹیگز: