Wed, September 16, 2026

فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،قومی کپتان

فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،قومی کپتان

دبئی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ فخر زمان کا کیچ آؤٹ شاید درست نہیں تھا۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا گیند زمین کو لگی تھی، لیکن فیصلہ تو امپائر کا ہوتا ہے اور ہمیں ماننا پڑتا ہے۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بولنگ ہماری توقع کے مطابق نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ کے لیے لیفٹ رائٹ کمبی نیشن کا پلان بنایا تھا، لیکن وہ میدان میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ان کے مطابق ہماری ٹیم 10 سے 15 رنز کم بنا سکی، اسکور 180 سے اوپر ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مکمل پرفارمنس نہیں دی، اور بھارتی بیٹرز نے خاص طور پر پاور پلے میں بہت اچھی بیٹنگ کی، جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔آخر میں کپتان نے کہا کہ ہم سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگز: