Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ، آج امریکہ روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ، آج امریکہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا چار روزہ دورہ برطانیہ مکمل ہو گیا ہے۔ آج صبح 11 بجے وہ لندن سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ امریکہ میں وہ 26 ستمبر تک قیام کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔

اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔ علاوہ ازیں، وہ کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا جیسے عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف بھی پیش کریں گے۔

 لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے میں بھارت کو جو سبق دیا گیا، وہ زندگی بھر یاد رکھا جائے گا، لیکن اب جنگ بندی ہو چکی ہے۔ اب وقت ہے کہ امن اور برابری کی بنیاد پر تمام مسائل حل کیے جائیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت کے اہم سہارا ہیں۔ اس سال اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو ساڑھے 48 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی ہے جو قابل فخر ہے۔

ٹیگز: