Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

اسلام آباد:  آج شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو ں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم اس اہم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور خطے کو درپیش معاشی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وہ اجلاس میں ای سی او ویژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر ای سی او کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ربط و رابطے کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: