Wed, September 16, 2026

افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اُس وقت تک مؤثر رہے گا جب تک اس کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

خواجہ آصف کے مطابق معاہدے میں واضح الفاظ میں دراندازی کی ممانعت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" افغان طالبان کی معاونت سے سرحد پار کارروائیاں کر رہے ہیں، جو معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے پر پاکستان، افغانستان، قطر اور ترکیہ نے دستخط کیے ہیں اور تمام فریقین نے اس کے احترام کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ٹیگز: