Wed, September 16, 2026

دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے جس پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔

موزوں موقع پر فورسز نے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔ یہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

ٹیگز: