Wed, September 16, 2026

عزیر بلوچ غیرقانونی اسلحہ کیس سے بری، عدالت نے شواہد کی کمی پر فیصلہ سنایا

عزیر بلوچ غیرقانونی اسلحہ کیس سے بری، عدالت نے شواہد کی کمی پر فیصلہ سنایا

کراچی :کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے کیس میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کر دیا ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا۔

ملزم عبدالغفار بگٹی کے اقبالی بیان پر عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ کو اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کا الزام تھا، جس کے باعث دفعہ 109 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ تاہم وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عزیر بلوچ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔

عدالت نے شواہد کی کمی کے باعث عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا، اور انہیں باعزت قرار دیا گیا۔ مقدمات 2012 سے تھانہ سی آئی ڈی میں درج تھے۔

ٹیگز: