Wed, September 16, 2026

برطانوی فوجیوں کو غزہ امن مشن کی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا گیا

برطانوی فوجیوں کو غزہ امن مشن کی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا گیا

لندن: برطانیہ نے غزہ میں امن کی کوششوں کی نگرانی کے لیے اپنے فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی فورسز اپنے خصوصی تجربے اور مہارت کے ذریعے خطے میں طویل مدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

جان ہیلی نے یہ بھی بتایا کہ ایک برطانوی افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کی قیادت کریں گے۔ اس مرکز میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی نئی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے چند دن پہلے کہا تھا کہ ان کا اسرائیل میں فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم، اب برطانیہ نے غزہ میں امن مشن کے تحت فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جان ہیلی نے مزید بتایا کہ جرمنی کے فوجی بھی اس مشن کی نگرانی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: