Wed, September 16, 2026

لاہور میں پتنگ بازی سے ایک اور قیمتی جان کا ضیاع، نوجوان جاں بحق

لاہور میں پتنگ بازی سے ایک اور قیمتی جان کا ضیاع، نوجوان جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایک اور نوجوان کی جان چلی گئی۔ پولیس کے مطابق، 21 سالہ نعمان یوسف جو مزنگ کا رہائشی تھا، اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے میں پھنس گئی، جس سے اس کی گردن کٹ گئی۔

نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ نعمان یوسف میڈیکل ریپ تھا اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ اس کے خاندان میں ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور لاہور پولیس کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی۔

ٹیگز: