بنوں: پولیس نے بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں علی الصبح ایک بڑے دہشتگرد منصوبے کو ناکام بنا دیا، جس میں شرپسند عناصر نے دوا پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے تیار کی گئی دیسی آئی ای ڈی کو بروقت ناکارہ بنا دیا، جس سے عوامی انفرااسٹرکچر محفوظ رہا۔
اہلِ علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی اسکواڈ کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور عوام سے تعاون کی اپیل کی۔