اسلام آباد:وفاقی حکومت نے متعدد التوا کے بعد 11ویں نیشنل فنانس کمیشن کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وسائل کی تقسیم کے فریم ورک، صوبوں کی مالی پریزنٹیشنز اور آئندہ مذاکرات کا شیڈول طے کیا جائے گا۔
وفاق قدرتی آفات، صحت پروگرامز اور بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کے اخراجات میں صوبائی شراکت کی تجویز دے رہا ہے، جب کہ آبادی پر مبنی موجودہ فارمولے میں تبدیلی پر بھی غور متوقع ہے۔ این ایف سی ٹیکس محاصل اور وفاقی گرانٹس سے متعلق سفارشات بھی مرتب کرے گا۔