دوحہ :ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا ’اے‘ کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے 153 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔
میچ میں پاکستانی اسپنرز صفیان مقیم اور سعد مسعود نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ میلان رتھنا یاک 40 رنز کے ساتھ سری لنکا کے نمایاں بیٹر رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے غازی غوری کی ناٹ آؤٹ 39 رنز کی اننگز کے باعث 20 اوورز میں 153 رنز سکور کیے۔
فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔