Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایران ڈیل متوقع ہے: مارکو روبیو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایران ڈیل متوقع ہے: مارکو روبیو

سٹاک ہوم:امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ دیرپا معاہدے کی کوششوں میں پاکستان ایک انتہائی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
 امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نازک سفارتی مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے واشنگٹن اس وقت چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ ایران کے ساتھ یہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ 
مارکو روبیو نے جیو پولیٹیکل صورتحال پر بات کرتے ہوئے جہاں ایک طرف معاہدے کی امید ظاہر کی، وہیں دوسری طرف خبردار بھی کیا کہ ایران کے ممکنہ انکار کی صورت میں واشنگٹن کے پاس آبنائے ہرمزکو کھلا رکھنے کے متبادل منصوبے بھی ہونے چاہئیں۔ 

ٹیگز: