مانسہرہ : بابوسر ٹاپ کو چھ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ راستہ شدید برفباری کی وجہ سے سردیوں میں بند کر دیا گیا تھا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق اب گلگت بلتستان جانے والے مسافر ناران کے راستے باآسانی سفر کر سکیں گے۔ راستہ کھولنے کے لیے ہیوی مشینری سے چھ سے زائد بڑے گلیشیئرز کاٹ کر سڑک کو کلیئر کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کر رہی ہے، اور بابوسر روڈ پر پولیس کی چوکیاں بھی دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی اور سہولت برقرار رکھی جا سکے۔
یہ مقام ہرسال برفباری کے باعث سردیوں میں بند کر دیا جاتا ہے اور گرمیوں میں دوبارہ کھولا جاتا ہے، جس سے سیاحت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جاتا ہے۔