کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
آج سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کے نرخ 686 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر آ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت 3022 ڈالر ہو گئی۔
پاکستان میں گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمت 2800 روپے فی تولہ کم ہو چکی ہے، جس سے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مزید کمی یا استحکام کا امکان موجود ہے۔