لاہور: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نفاذ یکم اپریل 2025 سے ہوگا۔
یہ اضافہ ٹول ٹیکس کے مختلف نرخوں کی صورت میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق موٹر کاروں کے لیے شاہراہوں پر 70 روپے، ویگنوں سے 150 روپے اور بسوں سے 250 روپے ٹول وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔
ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 موٹر ویز پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر 700 سے بڑھا کر 800 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر 950 روپے سے 1050 روپے اور ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیا ہے۔
اس اضافے کا اثر خاص طور پر روزمرہ کی ٹرانسپورٹ خدمات پر پڑے گا، جو کہ عوام کے لیے اضافی بوجھ ثابت ہو سکتا ہے۔