لاہور: پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ملکیت کی تبدیلی (ٹرانسفر) پر عائد فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس اب 550 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی ہے۔
650 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2750 سے بڑھ کر 3025 روپے ہو گئی ہے۔
1000 سی سی سے کم اور 1800 سی سی سے نیچے کی گاڑیوں پر فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے مقرر کی گئی ہے۔
1800 سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں کی منتقلی اب 11 ہزار کے بجائے 12 ہزار 100 روپے میں ہوگی۔
ہیوی ٹرانسپورٹ (HTV) گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس بھی 5500 سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نئی فیسیں فوری طور پر لاگو ہو چکی ہیں اور تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔