Wed, September 16, 2026

جارج فورمین، باکسنگ کی تاریخ کا عظیم کھلاڑی، 76 سال کی عمر میں چل بسے

جارج فورمین، باکسنگ کی تاریخ کا عظیم کھلاڑی، 76 سال کی عمر میں چل بسے

واشنگٹن:  باکسنگ کے عظیم کھلاڑی جارج فورمین، جو 1974 میں محمد علی کے خلاف تاریخی "رمبل ان دی جنگل" فائٹ میں شکست سے شہرت پائے، 76 سال کی عمر میں چل بسے۔

ان کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ جارج فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے۔ فورمین نے اپنے کیریئر میں 81 فائٹس لڑیں اور 76 میں کامیاب رہے، جن میں سے 68 ناک آؤٹ کی صورت میں جیت حاصل کی۔ وہ ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم میں شامل کیے گئے اور ان کے ناقابلِ فراموش کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

فورمین کی ذاتی زندگی میں انہوں نے پانچ بیویوں سے 12 بچے پیدا کیے، اور اپنے پانچ بیٹوں کا نام جارج ایڈورڈ فورمین رکھا تھا۔

ٹیگز: