Wed, September 16, 2026

ایران نے امن کا راستہ اختیار نہ کیا، تو امریکا کی طرف سے مزید شدید حملے ہوں گے ، ٹرمپ

ایران نے امن کا راستہ اختیار نہ کیا، تو امریکا کی طرف سے مزید شدید حملے ہوں گے ، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور سخت پیغام دیا ہے کہ اگر ایران نے امن کا راستہ اختیار نہ کیا، تو امریکا کی طرف سے مزید شدید حملے ہوں گے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر نشانہ بنایا ہے، جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں، اور ان حملوں کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔

ٹرمپ نے ایران کو دنیا کے لیے جوہری خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 40 سال تک امریکا کے خلاف نعرے بازی کی اور خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ مل کر ایران کی جوہری تنصیبات پر کامیاب حملے کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کو آخری تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ اب یا تو ایران امن قائم کرے گا یا پھر اسے ایک بہت بڑا سانحہ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے کئی اہم اہداف ابھی بھی نشانہ بننے باقی ہیں، اور اگر ایران نے بات چیت کی طرف قدم نہ بڑھایا تو ان اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹیگز: