Wed, September 16, 2026

20 ممالک کے ساتھ پاکستان نے ڈیووس میں امن بورڈ پر دستخط کردیے

20 ممالک کے ساتھ پاکستان نے ڈیووس میں امن بورڈ پر دستخط کردیے

ڈیووس:سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کر دیے گئے، جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس اہم بین الاقوامی اقدام پر دستخط کیے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر سرگوشیاں بھی نمایاں لمحے بنیں، اور ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

دستخط کرنے والے دیگر ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، اور کوسوو شامل ہیں۔

ٹیگز: