کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آتشزدگی کے معاملے پر تفتیشی ٹیم متحرک ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے آگ لگنے کی مکمل ٹائم لائن تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پلازہ کے پچھلے حصے میں آگ رات 10:07 بجے لگی، اور 10:08 بجے دھواں ظاہر ہونا شروع ہوا۔ آگ کے شعلے 10:12 بجے دیکھے گئے، جبکہ ایمبولینسز اسی دوران پہنچنا شروع ہو گئیں۔
ایم اے جناح روڈ کی جانب 10:18 بجے آگ دیکھی گئی، اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں چند لمحوں میں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے وقت پلازہ کے 16 دروازوں میں سے صرف دو کھلے تھے، جہاں سے افراد نے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ بعض افراد نے دروازہ توڑ کر نکلنے کی بھی کوشش کی۔
تفتیشی ٹیم اب آگ لگنے کی وجوہات اور عمارت میں موجود حفاظتی نقائص کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔