Wed, September 16, 2026

گل پلازہ حادثہ: سرچ آپریشن چوتھے روز میں داخل، 33ہلاکتیں، 85 افراد لاپتہ

گل پلازہ حادثہ: سرچ آپریشن چوتھے روز میں داخل، 33ہلاکتیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک33افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 17 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 85 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے بھاری مشینری اور جدید آلات کی مدد سے آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دوسرے اور تیسرے فلور تک رسائی حاصل کر چکی ہیں، جہاں ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق سرچ آپریشن مکمل ہونے تک کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ٹیگز: