Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات

نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے فلسطین کے مسئلے پر اجلاس بلانے پر ایویٹ کوپر کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس ملاقات میں عوامی تعلقات کو بہتر بنانے اور اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مزید مؤثر تعاون کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

ٹیگز: