Wed, September 16, 2026

ناسا کا چاند کی جانب دوبارہ مشن روانہ کرنے کا اعلان

ناسا کا چاند کی جانب دوبارہ مشن روانہ کرنے کا اعلان

نیویارک : ناسا نے چاند کے مشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے نے 6 مارچ کو آرٹیمس مشن کے آغاز کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کا مقصد پچاس سال بعد انسانوں کو چاند کے گرد بھیجنا ہے۔

اس مشن میں چار خلا نوردوں کو 10 دن کے سفر پر روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے پچھلے حصے کا چکر لگا کر زمین پر واپس آئیں گے۔ ناسا کی توقع ہے کہ یہ مشن مستقبل میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کی کوششوں کا آغاز ہوگا۔

یہ مشن چاند پر ایک مستقل اڈہ بنانے کی بنیاد بن سکتا ہے، جو آنے والے وقت میں مریخ کے مشنوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گا۔

ٹیگز: