Wed, September 16, 2026

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے صوفی شائن سے شادی کر لی

 سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے صوفی شائن سے شادی کر لی

دہلی : سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کر لی ہے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، شیکھر دھون اور صوفی شائن نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں صرف قریبی خاندان اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی خوشخبری بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشی سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

یاد رہے کہ شیکھر دھون نے جنوری میں صوفی شائن سے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، اور اب دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کا نیا باب شروع کر لیا ہے۔

ٹیگز: