Wed, September 16, 2026

''میں تیری بانہوں کے جھولے میں پَلی بابُل۔۔۔'' راحت فتح علی خان کی بیٹی  کی شادی، قوالی اور محفل کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

''میں تیری بانہوں کے جھولے میں پَلی بابُل۔۔۔'' راحت فتح علی خان کی بیٹی  کی شادی، قوالی اور محفل کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:پاکستان کے معروف قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی پیا نے اپنے نئے گھر کی طرف قدم بڑھا دیا۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، جس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کے دوران قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی دلکش آواز میں قوالیاں پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔ شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔ تقریب میں شریک مہمانوں اور مداحوں نے پیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: