لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی، جس کے بعد شوبز کے حلقوں اور فینز کی جانب سے انہیں مبارکبادیں ملنا شروع ہوگئیں۔
حنا آفریدی نے اپنی کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی اور کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری میں قدم رکھا اور فیصل قریشی، فیروز خان جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
ان کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر، جنہیں تیموری کے نام سے جانا جاتا ہے، سے ہوئی ہے۔ یہ خبر سامنے آنے پر ان کے مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی، کیونکہ حنا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا تھا۔