Wed, September 16, 2026

سی ڈی اے کا اہم فیصلہ: تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں اب صرف آن لائن ہوں گی

سی ڈی اے کا اہم فیصلہ: تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں اب صرف آن لائن ہوں گی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مالی معاملات میں شفافیت اور سہولت کے پیش نظر ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر مالی واجبات صرف آن لائن طریقے سے منتقل کی جائیں گی۔ خزانہ ڈویژن اور ایم سی آئی ڈائریکٹوریٹ کسی قسم کی رقم چیک کے ذریعے ادا نہیں کریں گے۔

سی ڈی اے نے متعلقہ افسران اور ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی موبائل معلومات فوری فراہم کریں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مکمل طور پر فعال ہو سکے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ڈی پی شیٹس مکمل نہ ہوں وہ خزانہ ڈویژن میں قبول نہیں کی جائیں گی، اور چیک جاری کرنے کا روایتی طریقہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ نئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام سرکاری مالی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سرکاری ادائیگیوں میں تیز رفتاری، شفافیت اور بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: