Wed, September 16, 2026

9 مئی کے مرتکب کبھی معافی کے مستحق نہیں ہوں گے:عظمی بخاری

 9 مئی کے مرتکب کبھی معافی کے مستحق نہیں ہوں گے:عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والی ناکام بغاوت میں ملوث تمام افراد معافی کے حق دار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سازش اور بغاوت سیاسی رنگ میں چھپائی نہیں جا سکتی کیونکہ تمام شواہد عوام کے سامنے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ سیاست کے نام پر ریاست پر حملہ اور شہداء کے مجسمے جلانا ناقابل قبول ہے اور اس نے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب ہونا چاہیے اور وہ انتقامی سیاست کے ذریعے خود کو مظلوم ثابت نہیں کر سکتے۔

ٹیگز: