Wed, September 16, 2026

معروف کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں چل بسے

معروف کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی :پنجابی فلم انڈسٹری کے مشہور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا برین اسٹروک کے باعث چل بسے۔ وہ موہالی کے فورٹیس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کو موہالی میں ادا کی جائیں گی۔ بھلا نے ’کیری آن جٹا‘ اور ’بھاجی ان پرابلم‘ سمیت کئی فلموں میں اپنے منفرد انداز سے دل جیتے۔

ان کےدنیا سے رخصت ہونے سے  پنجابی فلمی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگز: