Wed, September 16, 2026

صدر ٹرمپ کا جمعہ تک بڑی پیش رفت کا اعلان، پاکستان کی ثالثی جاری

صدر ٹرمپ کا جمعہ تک بڑی پیش رفت کا اعلان، پاکستان کی ثالثی جاری

واشنگٹن/نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی تعطل کے خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور ممکنہ طور پر جمعہ کو شروع ہو سکتا ہے۔ نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے بات چیت کی بحالی ایک مثبت اشارہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کر رہا ہے جب تک ایران کی جانب سے ٹھوس تجاویز سامنے نہیں آجاتیں۔ تاہم، انہوں نے ایک محتاط انداز اپناتے ہوئے امریکی فوج کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت بھی جاری کر رکھی ہے۔
اس بحران کے حل میں پاکستان کا نقشہ کلیدی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق  پاکستان اس وقت بھی دونوں فریقین کے درمیان ثالث (Mediator) کے طور پر سرگرم عمل ہے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش اور مذاکرات کی دعوت ایران کے لیے ایک اہم موقع ہے، تاہم امریکی فوج کی تیاری اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن سفارتی ناکامی کی صورت میں سخت اقدامات کے لیے بھی تیار ہے۔ اب تمام نظریں ایران کی جانب سے دی جانے والی ممکنہ تجاویز پر لگی ہوئی ہیں۔

ٹیگز: