Wed, September 16, 2026

وفاقی حکومت کا ایئرپورٹس پر سکیورٹی پروٹوکول تبدیل کرنے کا فیصلہ، جدید سکینرز لگائے جائیں گے

وفاقی حکومت کا ایئرپورٹس پر سکیورٹی پروٹوکول تبدیل کرنے کا فیصلہ، جدید سکینرز لگائے جائیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ کا اعلیٰ سطح کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو تلاشی کے نام پر درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اہم تزویراتی فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں دونوں اہم وزارتوں نے ایئرپورٹس کی سکیورٹی اور عوامی سہولت کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ پلان تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایئرپورٹس پر سکیورٹی اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنایا جائے تاکہ تلاشی کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہو۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق     ایئرپورٹس پر دہائیوں پرانی مشینری کی جگہ جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی۔     ایسی مشینوں کی تنصیب کی جائے گی جو بیگ کھولے بغیر ہی حساس اشیاء کی نشاندہی کر سکیں۔     چیکنگ کے نظام کو "فاسٹ ٹریک" کیا جائے گا تاکہ پرواز سے قبل مسافروں کا رش کم ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  "ہماری کوشش ہے کہ ایئرپورٹ پر آنے والے کسی بھی شہری کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔ جدید مشینری کی تنصیب سے جہاں سکیورٹی مزید فول پروف ہوگی، وہاں مسافروں کو بھی بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

ٹیگز: