واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو کہا ہے کہ وہ چین اور بھارت کے خلاف سخت تجارتی پابندیاں عائد کرے اور ان پر 100 فیصد ٹیرف لگائے جائیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس کی معیشت تیل کی برآمدات سے فائدہ اٹھا رہی ہے، اس لیے امریکہ یورپ کے ساتھ مل کر ایسے ہی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی بھارت پر ٹیرف بڑھا چکا ہے، لیکن یورپی یونین نے اب تک صرف پابندیاں لگانے پر توجہ دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ تجویز عالمی تجارت میں مزید تناؤ پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت جب دنیا کی معیشت پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔