Wed, September 16, 2026

35 دن میں مکمل ہونے والا انڈر پاس منصوبہ: شہریوں کے لیے بڑی سہولت، وزیر داخلہ کا دورہ

35 دن میں مکمل ہونے والا انڈر پاس منصوبہ: شہریوں کے لیے بڑی سہولت، وزیر داخلہ کا دورہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ پر جاری انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور اس کی تکمیل کے لیے 35 دن کی مدت مقرر کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کی آمدورفت میں بہتری آئے گی اور شہر میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری ہو گی۔

محسن نقوی نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے، لیکن منصوبے کے معیار پر کسی صورت سمجھوتا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ بنے گا، جو سیاحوں کو مری پہنچنے میں سہولت فراہم کرے گا اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 479 میٹر طویل انڈر پاس میں تین ٹریفک لینز شامل ہوں گے، اور ملحقہ پل کو بھی چوڑا کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

ٹیگز: