کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز آج اچھے انداز میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 72 پیسے کا ہو گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی آئی تھی، لیکن دن کے اختتام پر اس میں دوبارہ اضافہ ہو گیا تھا۔